• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید صفدر کی شادی، مریم نواز کو والدہ یاد آ گئیں

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو بیٹے، جنید صفدر کی شادی کے موقع پر اپنی  والدہ کلثوم نواز یاد آگئیں۔

پاکستان میں موجود محمد جنید صفدر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

مریم نواز نے بیٹے محمد جنید صفدر کی شادی کی ایک تقریب میں اپنی والدہ کلثوم نواز کے زیورات پہن کر اُن کی یاد تازہ کی ہے۔



دوسری جانب جہاں جنید صفدر اور اُن کی نئی نویلی دُلہن عائشہ سیف مسلم لیگ ن کے متوالوں، خیرخواہوں اور انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں وہیں خود مریم نواز نے بھی اپنے سنگھار سے کروڑوں دلوں کو دھڑکنے پر مجبور کر دیا ہے۔

مریم نواز اپنے بیٹے کی مکمل شادی کی تقریبات کے دوران نہایت حسین اور بارعب نظر آ رہی تھیں مگر اُن کے اس ایک عمل نے اُنہیں نرم دل اور خوشی کے موقع پر اندر سے غمگین ہونے کا ثبوت دے دیا ہے۔


بیٹے کی شادی کے دوران مریم نواز کے پر اعتماد اور باو قار نظر آنے کے بعد یہ واضح ہے کہ بیٹی چاہے جتنی ہی بڑی ہو اور خود نانی یا دادی کے رُتبے پر فائز ہو جائے وہ ہمیشہ اپنی والدہ اور ان سے جُڑی ہر شے سے خصوصی لگاؤ اور انسیت رکھتی ہے۔


تازہ ترین