• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید صفدر کی زندگی کا سُنہرا لمحہ کونسا ہے؟

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے اپنی زندگی کا سُنہرا لمحہ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جنید صفدر نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جوکہ اُن کی قوالی نائٹ کے دوران لی گئی تھیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصاویر میں جنید صفدر کو گلوکاری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں وہ اُستاد راحت فتح علی خان کا شکریہ بھی ادا کررہے ہیں۔

جنید صفدر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میری زندگی کا سُنہرا لمحہ ہے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’استاد راحت فتح علی خان کے ساتھ گلوکاری کرکے بہت اچھا لگا۔‘

خیال رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جُنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ 17 دسمبر یعنی آج جاتی امرا میں ہوگی۔

جنید صفدر کی دعوت ولیمہ میں کسی سیاسی جماعت کے رہنما کو مدعو نہیں کیا گیا، ولیمےمیں صرف قریبی رشتہ دار اور فیملی احباب کو دعوت دی گئی ہے۔

تازہ ترین