سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والے 3افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ سے پولیس نے پابندی کے باوجود آتشبازی کاسامان فروخت کرنے والے ذوالفقار اور تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ آدمکے چیمہ سے علی حسنین اور مدثر کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے آتشبازی کاسامان برآمد کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔