• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز ملتوی، ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا اعلان

پی سی بی کی ہدایت پر ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا شیڈول جاری کیا جائے گا، فوٹو ، فائل
پی سی بی کی ہدایت پر ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا شیڈول جاری کیا جائے گا، فوٹو ، فائل

پاکستان ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کے ملتوی ہوجانے پر ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کے معاملے پر نجی کمپنی نے بیان جاری کیا ہے۔

نجی کمپنی کے مطابق پی سی بی کی ہدایت پر ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا شیڈول جاری کردیا جائے گا۔

نجی کمپنی کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز کے ٹکٹ ری شیڈولڈ سیریز میں بھی قابل استعمال ہوسکیں گے، جو لوگ ٹکٹ واپس کرناچاہیں گے،انہیں تین سے چار روز میں رقم واپس کردی جائے گی ۔

نجی کمپنی کے مطابق جن لوگوں نے ٹکٹ خریدے ہیں انہیں اصل شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔

 پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز جون 2022 تک ملتوی کی گئی ہے۔

تازہ ترین