• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ 65 فیصد گیس فراہم کرتا ہے اور یہیں گیس نہیں، مفتاح اسماعیل


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ 65 فیصد گیس فراہم کرتا ہے اور یہیں گیس نہیں ہے، سندھ کے وسائل اور اٹھارویں ترمیم کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا۔

حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سندھ میں 14 سال سے آصف زرداری کی حکومت ہے۔ انہیں حساب دینا ہوگا، وہ جوابدہ ہیں، آصف زرداری نے سندھ کے عوام کی ترقی کے لیے کیا کیا؟۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کراچی کے عوام کو استعمال کرتے ہیں اور کچھ لوگ دیہی سندھ کے عوام کو استعمال کرتے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے کوئی کام نہیں کیا، تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ سندھ کے وسائل اور اٹھارویں ترمیم کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین