کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیر شاہ میں دھماکے سے گرنے والی بلڈنگ سائٹ لمیٹڈ کی ملکیت تھی،سائٹ ایسوسی ایشن کی نہیں تھی جبکہ نالے کی صفائی اور دیکھ بحال کی ذمہ داری بھی سائٹ لمیٹڈ کی تھی ،سائٹ لمیٹڈنے 1964 میں نالے کی جگہ کو 25 افراد کو الاٹ کی تھی،سائٹ لمیٹڈحکومت سندھ کے محکمہ صنعت کا ذیلی ادارہ ہے۔ دریں اثناء صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے جائے واقعہ کا دورہ کیااور شیر شاہ پراچہ چوک پر ہونے دھماکے کی وجوہات جاننے کے لئے ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی،تاہم انہوں نے کہا کہ دھماکے کے بارے کوئی حتمی رائے قائم کرنا قبل از وقت ہوگا۔