• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: کیرالہ میں 12 گھنٹے کے دوران 2 سیاسی رہنماؤں کا قتل

بھارتی ریاست کیرالہ میں 12 گھنٹے کے دوران 2 سیاسی رہنماؤں کو قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی لیڈر رنجیت سری نواسن کو آج ان کی رہائش گاہ پر قتل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے مزید بتایا کہ ایس ڈی پی آئی لیڈر کے ایس شان کو ہفتہ کی رات قتل کیا گیا تھا۔

ایس شان کے قتل کا الزام ان کی پارٹی نے انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس پر عائد کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے شبہہ ظاہر کیا ہے کہ بی جے پی لیڈر کا قتل ایس ڈی پی آئی لیڈر کے قتل کا بدلہ ہے۔

 واقعے کے بعد پولیس نے کیرالہ کے ضلع الاپوزا میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ 

تازہ ترین