• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل چاند دیکھ کر قبلے کا رخ متعین کیا جاسکے گا، سعودی محکمہ علوم فلکیات

کل (22 دسمبر) چاند دیکھ کر قبلے کا رخ متعین جاسکے گا، اس حوالے سے سعودی عرب کے محکمہ علوم فلکیات نے کہا ہے کہ کل بدھ کو چاند کعبے کے عین اوپر ہوگا۔

اس سلسلے میں سعودی میڈیا اداروں نے محکمہ علوم فلکیات کے توسط سے بتایا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی شب مقامی وقت (سعودی عرب کے وقت) کے مطابق 3 بجکر 23 منٹ پر چاند کعبے کے اوپر ہوگا۔ 

سعودی ادارے کے مطابق چاند کے کعبے کے عین اوپر نظر آنے پر لوگ قبلے کا صحیح رخ متعین کرسکتے ہیں۔  جو برصغیر سمیت وسطی و مغربی ایشیا، یورپ اور افریقہ کے علاوہ امریکا کے مشرقی علاقے اور کینیڈا سے بھی کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین