جمہوریت کے عالمی چیمپئن بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز کارروائیوں کا سلسلہ کرسمس کے ایام میں بھی جاری ہے۔
بھارتی انتہاپسندوں نے کرسمس سے ایک دن پہلے جمعے کے روز بھی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز کارروائی کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر آگرہ میں انتہاپسندوں نے کرسمس سے ایک دن پہلے سانتا کلاز کے پتلے کو جلادیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انترراشٹریا ہندو پریشد اور راشٹریا بجرنگ دل کے کارکنوں نے سانتاکلاز کے پتلے جلائے۔
ہندو انتہا پسند پتلے جلانے کے ساتھ مردہ باد کے نعرے بھی لگاتے رہے۔
ہندو انتہاپسندوں کا الزام ہے کہ کرسچن مشنریز ہندوؤں کا مذہب تبدیل کروانے میں ملوث ہیں۔