• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، لاہور سمیت کئی شہروں میں گیس کی قلت برقرار

کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی قلت برقرار ہے۔

گیس بندش اور پریشر میں کمی کے باعث شہریوں کو کھانا پکانے اور روز مرہ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پشاور میں گیس بندش کے خلاف آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کے وعدے کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کو اب دن میں 7 گھنٹے بھی گیس فراہم نہیں کی جارہی، مطالبات منظور نہیں ہوئے تو آئندہ احتجاج اسلام آباد میں ہوگا۔

دوسری جانب کراچی میں گھریلو صارفین کے لئے اگلے ہفتے سے گیس کی فراہمی بہتر ہونے کی امید ہے۔

ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے صنعتوں کو ہفتہ وار 36 گھنٹے گیس نہ استعمال کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ گھریلو صارفین کی گیس کا پریشر بہتر ہو سکے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گیس کے بحران پر شہر سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے تین ممبران قومی اسمبلی نے حماد اظہر پر تنقید کرتے ہوئے انہیں برطرف کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین