• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوٹل سے غیرملکی وفد کو نیشنل اسٹیڈیم لے جانے والی گاڑیوں کو ٹریفک حادثہ


کراچی کے  مقامی ہوٹل سے غیرملکی وفد کو نیشنل اسٹیڈیم لیکر جانے والی گاڑیوں کے قافلے کو ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، ٹریفک حادثہ شاہراہ فیصل پر ایف ٹی سی کے مقام پر پیش آیا۔

ایس ایس پی ایسٹ قمر جسکانی کا کہنا ہے کہ دو خواتین دو بچوں کے ہمراہ گرین بیلٹ پر کھڑی تھیں، اچانک بچہ روڈ پر آگیا جس سے قافلے میں شامل کوسٹر سے بچے کو ٹکر لگ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  ٹریفک حادثے سے متعلق قافلے میں شامل سیکیورٹی موبائل افسر نے کنٹرول روم پر اطلاع دی۔

ایس ایس پی قمر جسکانی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی موبائل افسر کے مطابق زخمی بچے کو جناح اسپتال منتقل کروایا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فیروز آباد تھانے کے اہلکاروں نے جائے حادثہ اور جناح اسپتال کا دورہ کیا، اہلکاروں کو اسپتال میں کوئی زخمی بچہ نہیں ملا۔

ایس ایس پی ایسٹ  کا کہنا ہے کہ نہ ہی زخمی بچے کے حوالے سے اسپتال میں اندراج کروایا گیا اور نہ ہی کسی پولیس اسٹیشن میں اندارج ہوا ہے۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  زخمی بچے کو جناح اسپتال میں لایا گیا تھا، بچے کو معمولی خراشیں آئی تھیں، جسے طبی امداد دے کر فارغ کردیا تھا۔

تازہ ترین