• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارووال میں داماد کی فائرنگ سے سسر جاں بحق

نارووال  کے علاقے بڈھا ڈولہ میں جھگڑے کے دوران داماد کی فائرنگ سے سسر جاں بحق ہوگیا۔ 

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ داماد کی فائرنگ سے سسر جاں بحق جبکہ ساس سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

پولیس حکام کے مطابق تلخ کلامی اور جھگڑے کے بعد ملزم نے فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں سسر ہلاک ہوگیا۔ 

جبکہ محلے والوں کے تشدد سے ملزم زخمی ہوا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین