• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وجیہہ سواتی قتل، ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ


پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کے معاملے پر تفتیشی ٹیم نے ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کیس میں ملزم رضوان حبیب کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم رضوان کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے راولپنڈی سے لاہور لے جایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے آلہ قتل، مقتولہ کی جیکٹ، موبائل فون اور دیگر اشیاء برآمد کرلی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے مقتولہ کی لاش منتقلی کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی ہے۔

تازہ ترین