• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مساجد کے تحفظ پر کوئی آنچ آنے نہیں دینگے‘ کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر) تحفظ مساجد کمیٹی کا کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن بلوچ ‘ڈی سی عرفان نواز میمن اوراے سی یاسر بازئی سے سریاب روڈ توسیع میں مساجد سے متعلق اجلاس ہواجس میں کمیٹی کے ارکان مولانا عبدالباقی،مولانا قاری مہراللہ مولانامحمد رمضان مینگل،مولانا عطاءالرحمن، مولاناشمس الدین ودیگر موجود تھےکمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ مساجد کے تحفظ پر کسی قیمت آنچ آنے نہیں دینگے شریعت میں جس جگہ مسجد تعمیر کی جاتی ہے وہ تاقیامت مسجد رہتی ہے وقف کے بعدمسجد کو شہید کیاجاسکتاہے نہ دوسری جگہ منتقل کیاجاسکتاہے مساجد تحفظ حکومت کا فریضہ ہےاس حوالے سے تمام مساجد کا جائزہ لینگے۔
تازہ ترین