• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وجیہہ سواتی قتل کے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور


راولپنڈی کی عدالت نے پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کے ملزمان مقتولہ کے سابق شوہر رضوان حبیب، اس کے والد اور ملازم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

راولپنڈی کی عدالت میں امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس کی سماعت ڈیوٹی جج طارق خان نے کی۔

راولپنڈی پولیس نے قتل کے ملزمان مقتولہ کے سابق شوہر رضوان حبیب، اس کے والد اور ملازم کو عدالت میں پیش کر دیا۔

پولیس کی جانب سے عدالت سے وجیہہ سواتی قتل کیس کے ملزمان کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی۔

عدالت نے ملزمان کا یکم جنوری تک 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور ملزمان کو پولیس تحویل میں دے دیا۔

اس موقع پر مقتولہ وجیہہ سواتی کی وکیل شبنم ایڈووکیٹ نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ملزمان کے ڈی این اے سیمپل لیے گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فی الحال کیس کے حوالے سے پولیس کا کنڈکٹ درست ہے، رضوان حبیب وجیہہ سواتی کے قتل کا اعتراف کر چکا ہے۔

شبنم ایڈووکیٹ کے مطابق عدالت کی جانب سے کیس کی مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ دیا گیا ہے۔

تازہ ترین