• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کے 46 مقدمات میں 208 ملین روپے برآمد کیے، ایف آئی اے


وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر  وقار چوہان کا کہنا ہے کہ پچھلے چھ سال کی نسبت گزشتہ چھ ماہ میں مالی جرائم میں ملوث اور قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کےخلاف ایف آئی اے نے بھرپور کریک ڈاؤن کیا ہے۔

گرفتار ملزمان سے تفتیش مکمل کرکے دیگر ملوث افراد کا بھی پتا لگایا جارہا ہے۔ منی لانڈرنگ کے 46 مقدمات میں 208 ملین روپے برآمد کیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار چوہان کا کہنا تھا کہ کرپشن، منی لانڈرنگ اور دیگر مالی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی اے کی بھرپور کارروائی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 46 کیسز میں بلیک کو وائٹ منی کرنے میں ملوث افراد پائے گئے، 650 سے زائد درخواستیں انٹرپول کو دی گئیں تاکہ باہر کی جائیدادوں کو ضبط کیاجاسکے۔

وقار چوہان نے کہا کہ ملک سے باہر یا باہر سے ملک میں پیسے لانے والے 148 جبکہ دوسروں کے لیے سہولت کار کا کام کرنے والے 77 کیسز پائے گئے، کرنسی ایکسچینج میں ایک سال میں 335 مقدمات درج اور 422 ملزمان کو پکڑا گیا ہے۔

تازہ ترین