• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب سے کراچی آنے والے 5 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

 سعودی عرب سے کراچی آنے والے 5 مسافروں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

ایئرلائن ذرائع کا بتانا ہے کہ  پانچوں مسافروں کے کراچی ایئرپورٹ پر ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو محکمہ صحت سندھ کے کورنگی قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے میں سعودی عرب سے آنے والے 20 سے زائد مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔

تازہ ترین