• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، جمعیت نظریاتی کی شہداء کانفرنس کے اختتام پر دھماکا، 4 کارکن شہید، 16زخمی

کوئٹہ، جمعیت نظریاتی کی شہداء کانفرنس کے اختتام پر دھماکا، 4 کارکن شہید


کوئٹہ ( نمائندہ جنگ) جمعیت طلبہ نظریاتی کی شہد ا کانفرنس کے اختتام پر جناح روڈ سائنس کالج گیٹ کے ساتھ ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں چار کارکن شہید جبکہ 16زخمی ہو گئے۔

دھماکے کے باعث بھگڈر مچ گئی،کارکن جیسے ہی باہر نکلے دھماکہ ہو گیا، سول ہسپتا ل میں ایمرجنسی نافذ، چھ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، کارکن اپنے پیاروں کو تلاش کر تے رہے دھماکے کی اطلاع پر سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور عملے کو فوری طلب کر دیا پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی ۔ 

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد جناح روڈ پر سائنس کالج کے مین گیٹ کے قریب بجلی کے کھمبے کے ساتھ ریموٹ کنٹرول بم رکھ کر فرار ہو گئے گزشتہ روز جمعیت طلبہ نظریاتی کی جانب سے سائنس کالج آڈوٹیوریم میں شہیدا کانفرنس کے اختتام پر کارکن جسے ہی گیٹ سے باہر نکلے تو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کیا گیا جس کی آواز شہر بھر میں سنی گئی۔

لاشیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچایا جبکہ پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا دھماکے کی اطلاع ملنے پر ایم ایس سول ہسپتال جاوید اختر نے ہسپتال میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور عملے کو طلب کر لیا۔

جمعیت نظریاتی کا قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ہسپتال پہنچ گئی بم ڈسپوزل اسکوارڈ کے مطابق چھ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا جس میں بال بیرنگ شامل تھے ۔

تازہ ترین