• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سپر ہائی وے پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی

سپر ہائی وے پر فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے— جنگ فوٹو
سپر ہائی وے پر فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے— جنگ فوٹو

کراچی شرقی کے علاقے سپر ہائی وے پر فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں فقیرا گوٹھ میں پیش آیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق علاقے میں گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق برکت نامی پولیس اہلکار کو گردن میں گولی لگی تھی جو دورانِ علاج جاں بحق ہو گیا۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ دوسرے پولیس اہلکار کے کولہے میں گولی لگی ہے جسے طبی امداد دے دی گئی ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق دونوں اہلکار ایک پولیس مقابلے میں زخمی ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید