• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فراغت ، کھیل ، عمل اور معاشرہ پر کامیاب سیمینار

سیمنیار کے شرکاء کاریحان مہتاب چائولہ، رخسانہ راجپوت اور دیگر کے ساتھ گروپ
سیمنیار کے شرکاء کاریحان مہتاب چائولہ، رخسانہ راجپوت اور دیگر کے ساتھ گروپ

بڑے پیمانے پر کھیل اور تفریحی سرگرمیاں نہ صرف معاشرے کی صحت کو بہتر بنانے کا ایک ذریعہ ہیں ، بلکہ کسی فرد کی شخصیت کی تشکیل کا ایک طریقہ بھی ہیں۔ یہ بات اشیدا نوری ڈپٹی کونسل جنرل آف جاپان نے پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے زیر اہتمام( فراغت، کھیل، عمل اور معاشرہ )کے موضوع پر منعقدہ سیمنیار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ 

اس موقع پراسپیشل گیسٹ ریحان مہتاب الدین چائولہ چیئرمین الکرام تولیہ انڈسٹریز،سید ناصر وجا ہتح، فرحان اشرفی،امان پیر, زاہد کارانی،منظر نقوی ،سلیم آفریدی،ریاض الدین تبصرہ نگار،راشد نسیم ورلڈ ریکارڈ ہولڈر،ڈاکٹر ہیرالال لوہانو،شمیم بازل، شاہین مصور، ساجد علی عباسی جنرل سیکرٹری پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل،وسیم الدین فنانس سیکرٹری، محمد ذیشان کپتان ایشین چیمپئن پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم، رخسانہ راجپوت چیئرپرسن پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل اور ڈیڑھ سو سے زائد طلباء و طالبات بھی موجود تھے۔ 

اشیدا نوری نے مزید کہا کہ مطالعہ ، کام کی سرگرمی ، دوسرے لوگوں کے ساتھ باہمی روابط ، اور کھیلوں سے پیدا ہوتا ہے۔

ریحان مہتاب الدین چائولہ نے کہا کہ جسمانی سرگرمی آپ کو اپنے مفادات کو کمانڈروں کے ماتحت کرنے ، قائم کردہ اصولوں پر عمل کرنے اور دشمن کا احترام کرنے کا درس دیتی ہے۔ ریاض الدین نے کہا کہ جسمانی تعلیم دانشورانہ کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔

ڈاکٹر ہیرا لال لوہانو نے کہا کہ لمبی اور صحتمند زندگی حفظان صحت کا خیال رکھنے سے ہوتی ہے ۔ رخسانہ راجپوت نے کہا کہ اسپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیر اعلی سندھ فار اسپورٹس ارباب لطف اللہ اور سیکرٹری اسپورٹس یوتھ افیئر اختر عنایت بھرگڑی کراچی میں ایک روزہ سیمینار منعقد کرنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں اور ان کی جانب سے ہمیشہ تعاون جاری رہے گا سیمینار میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات کو اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کی جانب سے تعریفی اسناد پیش کئے گئے ۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید