• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی اور نون لیگ کے خفیہ اکاؤنٹس نکل رہے ہیں، اسد عمر


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے خفیہ اکاؤنٹس نکل رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے اکاؤنٹس کے معاملے کی جانچ کیلئے اسکروٹنی کمیٹی بن چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی پی اور نون لیگ پر بہت بڑے بڑے الزامات لگے ہیں اور بڑے بڑے لیڈرز نے لگائے ہیں، اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کو فی الفور مرتب کیا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فنڈنگ کی رپورٹس قوم اور الیکشن کمیشن کے سامنے رکھی جائیں گی، انصاف کا پیمانہ ایک ہونا چاہیے، ہم نے ہمیشہ الیکشن کمیشن سے تعاون کیا، تحریک انصاف نے شفاف طریقے سے فنڈز اکٹھے کیے۔

دوسری جانب فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ فنڈنگ کے معاملات کو چھپانا نہیں چاہیے، پیپلزپارٹی نے اپنے 11 اکاؤنٹس کیوں خفیہ رکھے ہوئے تھے وہ سامنے آنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید