• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاحت میں اضافہ عام آدمی کی خوشحالی کو ظاہر کرتا ہے، فواد چوہدری


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مری میں ایک لاکھ کے قریب گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سیاحت میں اضافہ عام آدمی کی خوشحالی کو ظاہر کرتا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ  ‏مری میں ایک لاکھ کے قریب گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں، ہوٹلوں اور اقامت گاہوں کے کرائے کئی گنا اوپر چلے گئے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سیاحت میں اضافہ عام آدمی کی خوشحالی اور آمدنی میں اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اس سال 100 بڑی کمپنیوں نے 929 ارب روپے منافع کمایا۔

اس سے قبل فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ دنیا میں 18 فیصد منافع کے ساتھ سب سے منافع بخش رہی۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر  منافع کمانے والی کمپنیوں کی فہرست بھی جاری کردی۔

وزیر اطلاعات  کی جانب سے شیئر کی گئی فہرست کے مطابق ان کمپنیوں نے سال 2020 میں 272 ارب روپے اپنے شیئر ہولڈرز کو دیے۔

قومی خبریں سے مزید