• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا، دنیا کو بھارت پر پابندیاں لگانی چاہئیں، مشال ملک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشال ملک نے کہا ہے کہ دنیا کو بھارت پر پابندیاں لگانی چاہئیں، صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا۔

 مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 70 سال ہوگئے کشمیریوں کو ان کی شناخت نہیں ملی۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا تھا کہ حق خودارادیت نہیں مل رہا جبکہ کشمیریوں کا قتل عام کیا جارہا ہے، کشمیریوں کو اب جبری لاپتہ بھی کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اجازت نہیں کہ وہ اپنے پیاروں کی میتیں دفنا سکیں، کشمیری اپنے شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے نہیں جاسکتے۔

مشال ملک نے یہ بھی کہا کہ یاسین ملک کی صحت کا کچھ پتہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال کے اندر 400 کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے، دنیا کو بھارت پر پابندیاں لگانی چاہئیں، صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا۔

مشال ملک نے کہا کہ کشمیر میں کورونا کی نئی لہر پھیل رہی ہے، کوئی پرسان حال نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 45 لاکھ بھارتیوں کو کشمیری ڈومیسائل جاری کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید