• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ کلب سے پی ٹی آئی کو 21 لاکھ ڈالرز کی فنڈنگ ہوئی، اکبر ایس بابر

پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کاکہنا ہے کہ دبئی سے ووٹنگ کرکٹ کلب سےپی ٹی آئی کو 21 لاکھ ڈالرز کی فنڈنگ ہوئی، یہ تفصیلات 2013ء تک ہیں، اس کے بعد دھرنا بھی چلا، یہ دیکھنا باقی ہے کہ کلب سے کس حد تک فنڈنگ ہوئی ۔

اکبر ایس بابر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ قانون کہتا ہے کہ کوئی پاکستانی شہری انفرادی حیثیت میں فنڈنگ کرسکتا ہے،کمپنی کسی سیاسی جماعت کو فنڈنگ نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہاکہ سوال یہ پیدا ہو رہا کہ ایک کرکٹ کلب نے پی ٹی آئی کو اتنی فنڈنگ کیوں کی ؟ابھی کس حد تک یہاں سے فنڈنگ ہوئی یہ بھی ابھی دیکھنا باقی ہے۔

اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ کیونکہ کہ یہ تفصیلات ابھی 2013 ءتک ہیں اس کے بعد دھرنا بھی چلا ہے۔


قومی خبریں سے مزید