• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احساس سروے کو تصدیقی مراحل کے بعد مکمل کیا گیا، ثانیہ نشتر


سینیٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس سروے کو متعدد تصدیقی مراحل کے بعد مکمل کیا گیا ہے۔  

ثانیہ نشتر کی زیر صدارت احساس سروے کی تکمیل پر تقریب منعقد ہوئی جس میں عالمی بینک کے ملکی سربراہ ناجی بن حسین، یو این ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس نے شرکت کی۔ 

تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ 3 کروڑ 40 لاکھ 41 ہزار سے زائد گھرانوں کا ملک گیر سروے مکمل ہوچکا ہے، سروے کو شففاف رکھنے کے لیے اول تا آخر ڈیجیٹل بنایا گیا ہے۔

سینیٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس سروے کو متعدد تصدیقی مراحل کے بعد مکمل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر سربراہ عالمی بینک پاکستان ناجی بن حسین احساس ٹیم ڈیجیٹل سروے کی تکمیل پر مبارکباد کی مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان اور جنوبی ایشیا کا بھی پہلا ڈیجیٹل سروے ہے، احساس رجسٹری کا ڈیٹا ترقیاتی پروگراموں میں ٹارگٹنگ کو بھی بہتر بنائے گا۔

تقریب کے دوران ڈی جی نوید اکبر نے احساس سروے کے ڈیجیٹل طریقہ کار اور دیگر امور پر بریفنگ بھی دی۔

قومی خبریں سے مزید