کینبرا(مانیٹرنگ نیوز)آسٹریلیا اور جاپان کے مابین دفاعی شعبے میں تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے جسے خطے میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ کے تناظر میں ایک بڑی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔جاپان اور آسٹریلیا دفاعی حوالے سے دو اتحادیوں کے طور پر ایک دوسرے کے مزید قریب آ گئے ،دو طرفہ معاہدے پر جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا اور آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے آج ایک ورچوئل ملاقات کے دوران دستخط کر دیے۔