کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 1600 روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 16 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2631 ڈالر سے بڑھ کر 2647ڈالر فی اونس ہو گئی ہے،عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1600روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 75ہزار 900روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 1372روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار 540روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 3400 روپے فی تولہ پر برقرار رہی ۔