میرپورخاص(نامہ نگار)توہین رسالت کے الزام میں نامزدعمرکوٹ کے ریائشی سرکاری ڈاکٹر شاہنوازکنبھرکی میرپورخاص ضلع کے تعلقہ سندھڑی میں جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے مقدمہ میں نامزدملزمان میرپورخاص کے سابق ڈی آئی جی پولیس اور سابق ایس ایس پی کے انسداد دہشت گردی میرپورخاص کی عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور کیس کی آِئندہ سماعت 18دسمبر مقرر کر دی۔ بدھ کو عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں ایف آئی اے نے عبوری چالان پیش کیااور عدالت سے مزید وقت دینے کی استدعا کی، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعدکیس کی آئندہ سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ عمرکوٹ کے سابق ایس ایس پی،سابق سی آئی اے اورڈی آئی بی انچارج میرپورخاص سمیت اس مقدمہ کےبعض دیگر ملزمان نے پہلے ہی ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی ہے۔