• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک انڈکس ایک لاکھ پوائنٹ سے تجاوز کرنیکا قوی امکان، سرمایہ کار

اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد) وفاقی دارالحکومت میں منگل کو ایک جماعت کے پر تشدد احتجاج کے باعث شدید مندی کا شکار ہونے والا پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس بدھ کو حالات پر امن ہوتے ہی سوا 99 ہزار کی تاریخی بلندی کو چھو گیا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ کے معروف سرمایہ کار عارف حبیب سے جب سٹاکمارکیٹ کی بدترین گراوٹ کے بارے میں سوالات کئے گئے تو عارف حبیب نے کہا کہ اس بدترین مندی کی وجہ وفاقی دارالحکومت پر ایک جماعت کے کارکنوں کی طرف سے تشدد آمیز احتجاج تھا مگر منگل کے رات ہی وفاقی حکومت کے اداروں نے پورے علاقے میں احتیاطی طور پر چھوٹی بڑی مارکیٹوں دفاتر کی روشنیاں بند کرا دیں اور گرینڈ آپریشن کیا تو اس کے بارہ گھنٹے بعد 27نومبر کو پاکستان سٹاک ایکسچنیج کا 100انڈکس جو 3500تک گرا تھا وہ چار ساڑھے چار ہزار پوائنٹس تک بڑھ گیا اور 100انڈکس کی کلوزنگ 99ہزار اڑھائی سو پوائنٹ سے زیادہ ہو گئی ۔

اہم خبریں سے مزید