کراچی(نیوز ڈیسک) جنگ بندی کے پہلے دن اسرائیلی فوج نے چار لبنانی شہریوں کو حراست میں لے لیا، گھر واپس جانے والے لبنانیوں کی گاڑیوں پر فائرنگ،اسرائیلی فورسز کا جنوبی لبنان میں جمعرات کی صبح تک کرفیونافذ،جبکہ معاہدے سے چند گھنٹے قبل اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ حملوں میں حزب اللہ کے آپریشن آفیسر سمیت درجنوں افراد شہید۔اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے پہلے دن، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔