کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 7 پیسے تک کا اضافہ،یورو کی قیمت 19 پیسے تک بڑھ گئی،پاؤنڈ بھی 1.06 فیصد مہنگا ہو گیا، بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کے اضافے سے 277.70 روپے سے بڑھ کر 277.80روپے اور قیمت فروخت 30پیسے کے اضافے سے 277.80 روپے سے بڑھ کر 278.10 روپے ہو گئی ہے۔