کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے جہاز ذوالفقار نے بحیرہ عرب میں کورین نیوی کے جہاز وینگ جیون(WANG GEON) کے ساتھ مشترکہ مشق کی۔ دونوں جہاز کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے تحت بالترتیب کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 اور 151 کے تحت آپریٹ کر رہے تھے۔ مشق میں آپریشنل حکمت عملی اور مواصلاتی مشقیں شامل تھیں جن کا مقصد مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بڑھانا اور دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ روابط کو فروغ دینا تھا۔