• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورکرز عمران کی محبت میں آتے ہیں، قیادت غائب ہوجاتی ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال تحریک انصاف کا فائنل کال پر احتجاج بغیر نتیجہ ختم، اسلام آباد سے واپسی۔فائنل کال کی ناکامی کا ذمہ دار کون ہے بشریٰ بی بی یا علی امین گنڈا پور ؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کارشہزاد اقبال نے کہا کہ ورکرز عمران خان کی محبت میں آجاتے ہیں اور قیادت غائب ہوجاتی ہے،تجزیہ کارمحمل سرفرازنے کہا کہ اس ناکامی کی تمام ذمہ داری عمران خان پر ہی آتی ہے، فائنل کال جیل سے بیٹھ کر عمران خان نے دی تھی،جب تک پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ بیٹھ کر بات نہیں کرے گی معاملات آگے نہیں بڑھیں گے۔

اہم خبریں سے مزید