کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم کے اس سال بھی فائنل کھیلنے کا چانس نہیں ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان ساتویں نمبر پر ہے ، پاکستان نے دس میں سے چار میچ جیتے اور چھ میں شکست کھائی ہے ۔2023سے 2025 تک کے دو سالہ سائیکل میں ابھی مزید 16 ٹیسٹ میچ باقی ہیں ۔ 5 ٹیمیں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی دوڑ میں شامل ہیں۔ بھارت سے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے دو فائنل میں شکست کھانے والی آسٹریلین ٹیم بھی مشکلات کا شکار ہے ۔