• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئرپورٹ سے زیر حراست 10 عمرہ زائرین سندھ کے غریب دیہاتی نکلے

کراچی (افضل ندیم ڈوگر )کراچی ایئر پورٹ سے عمرے پر جاتے ہوئے بھکاری قرار دے کر حراست میں لئے گئے میاں بیوی سمیت 10 افراد سندھ کے غریب دیہاتی نکلے جو سال کی جمع پونجی کے بعد پہلی مرتبہ عمرے کے لیے مقدس مقامات کا سفر کر رہے تھے اور ان کے پاس 3 ہفتے بعد کا وطن واپسی کا کنفرم فضائی ٹکٹ بھی ہے۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے 23 نومبر کو کراچی ایئرپورٹ پر پرواز نمبر جی 9549 پر سعودی عرب جاتے ہوئے 10 مسافروں کو آف لوڈ کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کیا تھا حکام کے مطابق مذکورہ افراد میں محمد نواز، رحمت اللہ، ناظم الدین، ساغر خاتون، ایاز خاتون، امام زادی، ماروی خاتون، مائی حمیرا، زرینہ اور مائی خانول شامل ہیں جو سندھ کے شہر پنوں عاقل کے نواحی گاؤں تکراڑو کے رہائشی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید