• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک من گنے سے 5 کلو سے زائد چینی بنتی ہے‘ کین کمشنر پنجاب

اسلام آباد (حنیف خالد) کین کمشنر پنجاب زمان وٹو نے کہا ہے کہ پنجاب میں چینی کی موجودہ قیمت فروخت گرانفروشی کے زمرہ میں آتی ہے۔ کچھ حکم ہائے امتناعی کی وجہ سے کین کمشنر آفس مقرر شدہ نرخوں پر شوگر ملز سے چینی نہیں اٹھوا سکتا لہٰذا شوگر ملز اخلاقی طور پر اس بات کی پابند ہیں کہ عوام کو مناسب نرخوں پر چینی مہیا کرنے کو یقینی بنائیں۔ چینی کے موجودہ زیادہ نرخوں کے ذمہ دار ذخیرہ اندوز بھی ہیں جن کو شوگر ملز کے تعاون کے بغیر بے نقاب نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت پنجاب نے 2021ء میں پنجاب شوگر (سپلائی چین مینجمنٹ) آرڈر 2021ء جاری کیا جس کی رو سے شوگر ملز اس بات کی پابند ہیں کہ چینی کی فروخت کا ریکارڈ کین کمشنر آفس کو فراہم کریں تاکہ چینی کی ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی پر قابو پایا جا سکے ۔

ملک بھر سے سے مزید