• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آر رحمٰن کے بیٹے کی والد کو ’ایونجرز اینڈگیم‘ اسٹائل میں سالگرہ کی مبارکباد

اے آر رحمٰن کے بیٹے کی والد کو ’ایونجرز اینڈگیم‘ اسٹائل میں سالگرہ کی مبارکباد
اے آر رحمٰن کے بیٹے کی والد کو ’ایونجرز اینڈگیم‘ اسٹائل میں سالگرہ کی مبارکباد 

آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمٰن کے بیٹے امین نے والد کو اُن کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر ’ایونجرز اینڈگیم‘ اسٹائل میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ 

اے آر رحمٰن نے گزشتہ روز اپنی 55ویں سالگرہ منائی ہےاور اُنہیں اس موقع پر مداحوں اور انڈسٹری کے ساتھیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبارکبادیں  بھی موصول ہوئیں۔

اس موقع پر اے آر رحمٰن کے بیٹے امین نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے والد کے ہمراہ ایک خوبصورت یادگار تصویر شیئر کی۔

موسیقار کے بیٹے امین جوکہ معروف ہالی ووڈ فلم ’ایونجرز: اینڈگیم‘ کے مداح ہیں، اپنی پوسٹ کے کیپشن میں والد کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ’ دنیا کے بہترین والد کو سالگرہ مبارک ہو‘۔

اُنہوں نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ’ آئی لو یو 3000‘۔

خیال رہے کہ (I Love you 3000) فلم ’ایونجرز: اینڈگیم‘ کا مشہور ڈائیلاگ ہےجوکہ نامور کردار آئرن مین کی پانچ سالہ بیٹی مورین نے فلم میں کہا تھا۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید