• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو، آئی سی سی ٹوئٹر
فوٹو، آئی سی سی ٹوئٹر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) روزانہ سابق و موجودہ کرکٹرز کی شاندار اننگز اور ان کے کیرئیر کے یادگار دنوں کی یادیں تازہ کرتا رہتا ہے۔

آج آئی سی سی نے عمران خان کی ٹیسٹ کرکٹ کی یادگار تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ آج کے دن 1992 میں عمران خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا۔

29 برس بعد آئی سی سی نے عمران خان کے شاندار کیرئیر کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے یہ ٹوئٹ شیئر کیا۔

عمران خان نے 1971 میں 18 برس کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا جبکہ 1974 میں انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔

عمران خان کے ٹیسٹ  کیرئیر پر ایک نظر:

عمران خان نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 88 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 3 ہزار 807 رنز اسکور کیے جبکہ ایک اننگ میں انہوں نے سب سے زیادہ 136 رنز اسکور کیے ۔

عمران خان کے ٹیسٹ کیرئیر میں 6 سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

اسی طرح ٹیسٹ کرکٹ میں عمران خان کا بولنگ کیرئیر بھی شاندار رہا اور انہوں نے 88 میچز کھیل کر 362 وکٹیں حاصل کیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید