• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلہن حبا بخاری اور آریز نے مداح کی خواہش پوری کردی

فوٹو، سوشل میڈیا
فوٹو، سوشل میڈیا

شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد نے مداح کی انوکھی خواہش پوری کردی۔

شادی سے قبل ایک  مداح نے فرمائش کی تھی کہ ’حبا آپی آپ اپنی شادی والے دن آریز بھائی سے کہنا کہ وہ آپ کو ہاتھ پکڑ کر گول گول گھمائیں کیوں کہ مجھے ایک بہت اچھی ویڈیو بنانی ہے ۔‘


اس اسٹوری پر حبا اور آریز دونوں نے ردعمل دیا تھا، اور جوڑے نے اپنے نکاح کے دن گول گول گھمانے کی ویڈیو بنا کر مداح کی فرمائش بھی پوری کردی۔

خیال رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد کے نکاح کے بعد ایک اور خوبصورت فنکار جوڑی کا اضافہ ہو گیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری میں آج کل شادیوں کا سیزن زورو شوروں پر ہے، گزشتہ سال کے اختتام سے لے کر تا حال اداکارائیں اپنے پیا گھر سدھارنے کے لیے کمر بستہ ہیں۔

اپنے نکاح کے دن حبا بخاری اور آریز احمد کی جانب سے سنہری اور کریم رنگ کی تھیم کے لباس زیب تن کیے گئے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید