• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بلدیاتی کونسلزکا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا


محکمہ بلدیات سندھ نے صوبے میں بلدیاتی کونسلز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اب کراچی میں 26 ٹاؤنز اور 233 یونین کمیٹیز ہوں گی۔ جبکہ سندھ کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں میونسپل کارپوریشنز اور ٹاؤنز کے قیام سے متعلق بھی حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔

محکمہ بلدیات سندھ نے ڈسٹرکٹ کونسلز،ٹاؤن کونسلز،ٹاؤن کمیٹیز،میونسپل کمیٹیز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق کراچی کا بلدیاتی نظام 26ٹاؤنز 233یونین کمیٹیز پر مشتمل ہو گا۔

26 یونین کمیٹیز پر مشتمل ضلع جنوبی میں صدر اور لیاری، جبکہ 26 یونین کمیٹیز پر ہی مشتمل ضلع غربی اورنگی ، مومن آباد اور منگھوپیر ٹاؤن پر مشتمل ہو گا۔

37یونین کمیٹیز پر مشتمل ضلع ،کورنگی میں لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل اور ماڈل کالونی ٹاؤن جبکہ 30 یونین کمیٹیز پر مشتمل ضلع ملیر گڈاپ، ملیر اور ابراہیم حیدری پر مشتمل ہو گا۔

کراچی کی 45 یونین کمیٹیز پر مشتمل ضلع وسطی میں نیو کراچی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آبا د اور گلبرگ ٹاؤنز بنائے گئے ہیں۔

کراچی کی 26 یونین کمیٹیز پر مشتمل ضلع کیماڑی میں بلدیہ، ماڑی پور اور مورڑومیر بحر ٹاؤنز پر مشتمل ہو گا۔

کراچی کی 43 یونین کمیٹیز پر مشتمل ضلع شرقی میں چنیسر ٹاون، گلشن ٹاون، سہراب گوٹھ، صفورا اور جناح ٹاون بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بھی میونسپل کارپوریشنز ، ٹاؤنز اور یونین کمیٹیز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید