• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شان شاہد نے فلم’گجنی‘ میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستانی سپر اسٹار شان شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے فلم’گجنی‘ میں کام کرنے کی پیشکش کو معمولی اور منفی کردار کی وجہ سے ٹھکرا دیا تھا۔

شان شاہد نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں میزبان نعمان اعجاز سے بات کرتے ہوئےبتایا کہ اُن کے خیال میں فلم’گجنی‘ کے لیے اُنہیں جس کردار  کی پیش کش کی گئی تھی وہ کافی معمولی تھا اوراُسے  سرحد پار کوئی بھی کر سکتا تھا‘۔

اداکار نے مزید کہا کہ’اُنہیں بھارت سے کام کرنے کی پیشکشں ہوتی رہتی ہیں اور وہ اُنہیں انکار کرتے رہتے ہیں‘۔

اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ’بالی ووڈ سے کچھ لوگوں کو نہ کہنے کے بعد اُنہیں پاکستان میں جن چیزوں کا سامنا کرنا پڑا وہ غیر حقیقی تھیں‘۔

شان نے بتایا کہ ’اُنہیں ایک ایسا کردار آفر کیا گیا جو کہ بھارت کا کوئی بھی اداکار کرسکتا تھا، یہ ایسی چیز نہیں تھی جس کے لیے بالی ووڈ کو اُن کی ضرورت پڑتی‘۔

شان نے مزید کہا کہ’ نہیں لوگ اُنہیں ضرور پہچان لیں گےاور ایک ولن کا کردار، کوئی ایسا شخص جو بچوں کے جسمانی اعضاء بیچتا ہے اور کیا کچھ نہیں کرتا‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’چنانچہ تین چار دن تک وہ عامر خان کو اپنی رائے سمجھانے کی کوشش کرتے رہے اور پھر آخرکار اُنہوں نےایک پنجابی کی مثال کا استعمال کرتے ہوئے سمجھایا کہ اگر آپ(عامر خان) بھارت کے پہلوان ہیں اور وہ (شان شاہد) پاکستان کے پہلوان ہیں، تو وہ پیسے لے کر کُشتی نہیں ہاریں گے‘۔

شان نے کہا کہ ’اُنہوں نے صرف اس لیے انکار کیا تھا کیونکہ کوئی بھی یہ کردار کر سکتا تھا، یہ اس قسم کا کردار نہیں تھا جس کے لیے ایک پاکستانی کو ہندوستان بلایا جائے‘۔

جب میزبان نعمان اعجاز نے پوچھا کہ ’کیا شان کو فکر صرف یہی ہےکہ یہ کردارایسا نہیں ہے کہ اس کے لیے سرحد پار سے کسی کو بلانا پڑے؟‘

تو جواب میں شان شاہد نے کہا کہ’ ہاں، ان کے پاس شاندار اداکار ہیں، اکیڈمیاں ہیں جو روزانہ 300 سے 400 اداکاروں کو بنا رہی ہیں‘۔ 

شان نے بتایا کہ ’اُنہوں نے عامر خان سے یہ بھی کہا کہ اگر آپ لوگ واقعی پاکستان سے ایک اداکار چاہتے ہیں تو ہمارے پاس بہت سے ایسے اداکار ہیں جو آپ کے کردار کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں، یہاں تک کہ ایوارڈ یافتہ نیئر اعجاز جیسے کسی بھی اداکار کو کاسٹ کرسکتے ہیں‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید