• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے زیادتی کیس: سزائے موت کےخلاف اپیل پر مدعی مقدمہ کو دوبارہ نوٹس جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور ہائی کورٹ نے موٹروے زیادتی کیس میں مجرمان کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں پر مدعی مقدمہ کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔ 

عدالت عالیہ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مجرم عابد ملہی اور شفقت عرف بگا کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے مدعی مقدمہ کو طلب کیا تھا لیکن پولیس اس کی تعمیل نہیں کرواسکی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دیے گئے پتہ پر مدعی مقدمہ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے تعمیل نہیں ہوسکی۔ 

جسٹس علی باقر نجفی نے آئندہ سماعت تک مدعی کی تعمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ 

لاہور ہائیکورٹ نے 14 فروری کے لیے مدعی مقدمہ کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر بھی مدعی مقدمہ سے مجرموں کی اپیل پر نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے دونوں مجرموں کو 20 مارچ 2021 کو موت کی سزا سنائی تھی۔

قومی خبریں سے مزید