• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار


فیصل آباد میں مبینہ مقابلے کے بعد پولیس نے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ایک فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دو ڈاکو فیصل آباد کی بٹالہ کالونی میں واردات کرنے کے بعد فرار ہورہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو زخمی ہوا جسے گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت زوہیب کے نام سے کی گئی ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید