• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی کے علاقے صدر میں واقعہ موبائل مارکیٹ میں اب تک کی سب سے بڑی ڈکیتی ہوئی ہےجہاں 4 مسلح ڈاکو دن دیہاڑے ٹیلی کام کمپنی کے دفتر سے 1 کروڑ روپے لے کر فرار ہوگئے ہیں۔

نئے سال میں بھی ضلع جنوبی میں پولیس امن قائم نہ کراسکی، صدر موبائل مارکیٹ میں ٹیلی کام کمپنی میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی ہوئی ہے۔

ایک روز قبل ہونے والی ڈکیتی کا مقدمہ پریڈی تھانے میں گزشتہ روز کمپنی کے سیلز منیجرکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

سیلز منیجر نے بتایا کہ 4مسلح ملزمان جن میں 3پینٹ شرٹ 1شلوار قمیض پہنے ہوئے تھا اسلحہ کے زور پر دفتر میں داخل ہوئے اور چاروں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مجھ سمیت عملے کو یرغمال بنایا۔

منیجر کے مطابق ملزمان نے ٹیبل کے دراز سے 46لاکھ روپے سے زائد رقم نکال لی، جبکہ ٹیبل پر موجود 77لاکھ روپے سے زائد کے کراس چیک لے لئے اور فرار ہوتے وقت دفتر کے چار ملازموں سے 4موبائل فون بھی چھین کر لے گئے۔

قومی خبریں سے مزید