• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: اونٹوں کا پہلا لگژری ہوٹل کُھل گیا

اونٹوں کا پہلا لگژری ہوٹل کُھل
اونٹوں کا پہلا لگژری ہوٹل کُھل 

سعودی عرب میں اونٹوں کے لیے پہلا ’اوپن ائیر لگژری‘ ہوٹل کُھل گیا جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے صحرا میں اونٹوں کے لیے پہلا ’اوپن ائیر لگژری‘ ہوٹل کھولا گیا ہے جس میں کورونا وائرس کی تمام احتیاطی تدابیر کا خصوصی طور پر خیال رکھا جارہا ہے۔

اونٹوں کے لیے تیار کیے گئے اس لگژری ہوٹل کا ایک رات کا کرایہ تقریباََ  400 ریال یا 100 ڈالر سے زائد ہے، اس کرائے میں اونٹوں کی ٹرمنگ، اُن کی دُھلائی اور گرم گرم دودھ سے تواضح سب شامل ہیں۔

اس کے علاوہ موسم سرما میں ہوٹل میں اونٹوں کے لیے گرم انکلوژرز بنائے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ یہ لگژری ہوٹل اُن اونٹوں کے لیے بنایا گیا ہے جو سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز فیسٹول میں حصہ لیتے ہیں جہاں اونٹوں کا مقابلۂ حُسن ہوتا ہے۔

اس مقابلۂ حُسن کی مجموعی انعامی رقم 66.6 ملین ڈالرز ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید