• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں اومی کرون کیسز بڑھنے سے عالمی سپلائی چین متاثر ہونے کا خطرہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چین میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز بڑھنے سے عالمی سپلائی چین متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز بڑھنے سے چین کی صنعتوں اور بندرگاہوں پر کام متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے تجارتی ملک چین میں تجارتی کام متاثر ہونے سے عالمی سپلائی چین بھی شدید متاثر ہوگی۔

امریکی میڈیا کے مطابق چین میں گزشتہ سال اکتوبر سے روزانہ مقامی منتقلی کے کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

چین میں اومی کرون اور ڈیلٹا ویرینٹ کے کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، کورونا کیسز میں اضافے پر چین کے تین شہروں میں لاک ڈاؤن کیا جا چکا ہے،  جس سے مختلف صنعتوں میں بھی کام بند کر دیا گیا ہے۔

چینی حکام کورونا کی روک تھام کے لیے ملک میں مزید پابندیوں کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید