• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کی 100 کلو بوری 9100 روپے ہوگئی، صارفین پریشان

لاہور(نمائندہ جنگ) چینی کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے جس سے صارفین پریشان ہیں، انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے چینی کے ریٹ کنٹرول کرنیکامطالبہ کیاہے، لاہوراکبری منڈی میں100کلو چینی کی بوری9100روپےتک پہنچ گئی۔ چینی کا ہول سیل ریٹ 91 روپے کلوہونےکے بعد پرچون میں چینی 95روپے کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ گلی محلوں میں چینی 100روپے کلو فروخت ہو رہی ہےجبکہ چینی کا سرکاری ریٹ 90 روپے کلو مقرر ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ شہرمیں چینی کا ریٹ برقرار رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حسن اقبال نے کہا کہ مڈل مین کی وجہ سے گنے کی قیمت 300روپے من ہوچکی ہیں جبکہ سرکاری ریٹ 225روپے ہے۔گنے کی قیمتیں بڑھنےسے چینی کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہو اہے، حکومت مڈل مین کا خاتمہ کر کے گنے کی قیمتوں کو کنٹرول کرے۔

ملک بھر سے سے مزید