• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مس مارول‘ ویب سیریز کی کاسٹ میں مہوش حیات اور ہمایوں سعید بھی شامل

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکار ہمایوں سعید اور مہوش حیات بھی مارول اسٹوڈیو کی آنے والی ویب سیریز ’مس مارول‘ کا حصہ ہوں گے۔’مس مارول‘ کو رواں برس ریلیز کیے جانے کا امکان ہے جو کہ پہلی پاکستانی مسلم لڑکی ’کمالہ خان‘ کے کردار پر مبنی ہوگی اور اس میں فواد خان اور نمرہ بچہ بھی دکھائی دیں گی۔اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ ’مس مارول‘ کی پاکستانی کاسٹ میں مہوش حیات اور ہمایوں سعید کو بھی شامل کرلیا گیا۔یوٹیوب کے شوبز شو کے مطابق دونوں پاکستانی اداکار بھی ’مس مارول‘ ویب سیریز میں دکھائی دیں گے۔شو میں میزبانوں نے بتایا کہ انہوں نے ہمایوں سعید اور مہوش حیات سے متعلق مذکورہ بات پہلے ہی کہی تھی مگر لوگوں نے اسے غلط سمجھا، تاہم اب وہ واضح کر رہے ہیں کہ دونوں اداکار ’مس مارول‘ کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔شو میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات کے کرداروں سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی گئی، البتہ وثوق سے کہا گیا کہ دونوں اداکار ویب سیریز کا حصہ ہیں۔اگرچہ خبریں ہیں کہ ہمایوں سعید اور مہوش حیات بھی ’مس مارول‘ کا حصہ ہیں، تاہم تاحال اس حوالے سے دونوں اداکاروں نے کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی۔اس سے قبل فواد خان نے بھی کئی ماہ تک ’مس مارول‘ میں خود کو کاسٹ کیے جانے سے متعلق کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی، تاہم گزشتہ ماہ دسمبر میں انہوں نے خود سے متعلق تصدیق کی تھی۔’مس مارول‘ میں فواد خان کے علاوہ پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ، بھارتی نژاد مسلمان امریکی کامیڈین اظہر محمد عثمان، زنوبیا شروف، یامسین فلیچر، ساگر شیخ اور رش شاہ شامل ہیں۔

دل لگی سے مزید