قومی کبڈی پلیئر شکیل جٹ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
شکیل جٹ اپنے گاؤں سے ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر جارہے تھے۔ شکیل جٹ کا شمار پاکستان کے مایہ ناز کبڈی پلیئرز میں ہوتا ہے۔
قومی ٹیم سے قبل وہ پاکستان آرمی کی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے دن پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتہار میں اہلیت کے لیے پہلی مرتبہ سابق ٹیسٹ کرکٹر یا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر کی شرط رکھی گئی ہے۔
لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اپنی قائدانہ صلاحیتیں پی ایس ایل میں ثابت کرچکے ہیں۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں سری لنکا نے بنگلا دیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7رنز سے ہرا دیا ہے۔
ایشین یوتھ گیمز والی بال میں پاکستان اور بحرین کے درمیان میچ ایک گھنٹہ 19 منٹ جاری رہا، پاکستان نے اس سے قبل پہلے میچ میں منگولیہ کو شکست دی تھی۔
فیڈریشن آف انٹرنیشنل پیڈل (ایف آئی پی) ایشیا پیڈل کپ ٹاپ 8 مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان شکست سے دوچار ہوگیا۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا چھٹا میچ کل جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر عبداللّٰہ شفیق نے کہا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ لاہور کے میچ سے مختلف نہیں ہے۔
ایشین یوتھ گیمز میں کبڈی ایونٹ میں مسلسل 2 میچز جیتے والی پاکستانی ٹیم کو تیسرے مقابلے میںشکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2025 میں بھارت کی مایوس کن کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبو کرنے والے آصف آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ پریکٹس میں آنکھ پر گیند لگی، ڈاکٹر نے بولا کئی ماہ کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔
انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارتی ویمن ٹیم کا ٹاپ فور میں پہنچنا دشوار ہو گیا ہے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کے اشعب عرفان نے کیریئر کا پہلا پی ایس اے ورلڈ ٹور ٹائٹل جیت لیا۔
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے بھارت کو 4 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔