• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، برطانیہ کیلئے کام کرنیوالے افغان شہری اپنے ہی ملک میں خوفزدہ

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)امریکہ اور برطانیہ کیلئے مختلف شعبوں میں کام کرنیوالے سیکڑوںافغان شہری اپنے ہی ملک میں خوفزدہ اجنبیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جن میں برٹش کونسل سے وابستہ کم و بیش 100افراد پر مشتمل سابقہ عملہ بھی شامل ہے اور برطانوی حکومت کی جانب سے وعدوں اور یقین دہانیوں کے باوجود ابھی تک انہیں برطانیہ بلانے کے انتظامات نہیں کئے جا سکے ہیں، غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ لوگ گزشتہ سال اگست میں طالبان سے کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے چھپے رہنے والے لوگوں میں شامل ہیں جنہیں افغانستان کے صوبہ ہلمند میں برطانوی اقدار کی ترویج اور انگریزی سکھانے کیلئے نوکریاں فراہم کی گئی تھیں تاہم اب وہ طالبان کی اپنے خلاف کارروائیوں سے خوفزدہ ہیں ، برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بہت جلد ایک نئی سکیم متعارف کرائی جا رہی ہے جس کے تحت مزید ہزاروں افراد برطانیہ آئیں گے یہ لوگ افغان شہریوں کی بحالی کی اس نئی سکیم کیلئے درخواست دے سکتے ہیں ۔

دنیا بھر سے سے مزید